نئی دہلی،12مئی (ایجنسی) ترنمول کانگریس نے آج کہا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین (ای وی ایم) مکمل طور پر محفوظ نہیں ہے اس لئے بلیٹ پیپر سے انتخابات ہونے چاہیے۔
ای وی ایم میں گڑبڑي کی شکایات، ووٹ کے بعد جانچ کی پرچی اور انتخابی اصلاحات کے معاملے پر الیکشن کمیشن
کی طرف سے یہاں بلائی گئی کل جماعتی میٹنگ میں حصہ لینے کے بعد نامہ نگاروں سے بات چیت میں ترنمول رہنما مکل رائے نے کہا کہ ای وی ایم پوری طرح مکمل نہیں ہے۔
لہذا پارٹی نے کمیشن سے ای وی ایم کی بجائے بیلیٹ پیپر سے الیکشن کرانے کے نظام کو بحال کرنے کاپرزور مطالبہ کیا ہے۔